اوول: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 209 رنز سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔
انگلینڈ کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلئے 444 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم بھارتی ٹیم محض 234 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 469 رنز بنائے، ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ نے سینچریاں اسکور کیں، جواب میں بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
— Cricket Australia (@CricketAus) June 11, 2023
ٹیسٹ میچ کی تیسری اننگز میں آسٹریلیا نے 270 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کردی اور بھارت کے لیے 444 رنز کا ہدف رکھا، بھارت کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی آساٹریلوی بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا اور 234 رنز بناکر ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
واضح رہے کہ 2021 میں پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دیکر جیتی تھی۔