ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناقص کارکردگی پر روی شاستری بھارتی کھلاڑیوں پر برس پڑے

Published On 11 June,2023 11:58 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناقص کارکردگی پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری انڈین کھلاڑیوں پر برس پڑے۔

روی شاستری نے اس حوالے سے کہا کہ انڈین کھلاڑیوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ فرنچائز کرکٹ (آئی پی ایل) کھیلنی ہے یا ملک کیلئے کھیلنا ہے، تمام پلیئرز کو اپنی ترجیحات بتانی چاہئیں کہ ان کی ترجیحات کیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی فرنچائز کرکٹ کو ترجیح دیتے ہیں تو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ بھول جائیں، بی سی سی آئی کو فرنچائز کرکٹ کے معاملے پر سامنے آنا ہوگا، بھارتی بورڈ کو کنٹریکٹ میں شق ڈالنی چاہیے کہ وہ کسی وقت بھی کھلاڑیوں کو فرنچائز کرکٹ سے روک سکیں۔

روی شاستری کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ میں شق ڈالنے کے بعد فرنچائز سے پوچھا جائے کہ وہ کسی بھی کھلاڑی پر کتنی انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں۔