ایمرجنگ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا آغاز آج سے ہوگا

Published On 12 June,2023 04:18 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) اے سی سی ایمرجنگ ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کا آغاز آج سے ہانگ کانگ میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز دو میچز کھیلے جائیں گے ، پہلے میچ میں سری لنکا اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش اور ملائیشیا کی خواتین ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 13 جون ( کل ) کو نیپال کے خلاف میچ سے کرے گی ، دوسرا میچ 15 جون کو ہانگ کانگ جبکہ تیسرا اور آخری گروپ میچ 17 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر ٹیم تین گروپ میچ کھیلے گی اور دونوں گروپوں سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔