ورلڈ کپ کوالیفائر: سکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دیدی

Published On 21 June,2023 09:10 pm

بلاوایو: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں سکاٹ لینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد آخری گیند پر آئرلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دیدی۔

بلاوایو میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ساتویں میچ میں سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے کرٹس کیمفر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 120 رنز سکور کیے جبکہ جارج ڈوکریل نے 69 رنز پر مشتمل شاندار اننگز کھیلی۔

سکاٹ لینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد آخری گیند پر مقررہ ہدف حاصل کرکے میچ اپنے نام کیا، مائیکل لیسک نے 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔