دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈکپ کے وینیوزتبدیل کرنے کی پاکستانی درخواست مسترد کر دی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی طرف سے دی جانے والی درخواست انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بی سی سی آئی دونوں نے مسترد کی، وینیوز کی تبدیلی مسترد کرنے کا فیصلہ بی سی سی آئی اور آئی سی سی حکام کے درمیان میٹنگ میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ون ڈے ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان 27 جون کو متوقع
پی سی بی نے چنئی اور بنگلورو کے میچز کے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی تھی، پاکستان کا چنئی میں افغانستان جبکہ بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف میچ شیڈول تھا۔
آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ اس موقع پر وینیوز کی تبدیلی کا کوئی جواز نہیں بنتا، شیڈول کے مطابق جن وینیوز کا فیصلہ ہوا ہے انہی پر میچ ہوں گے، وینیوز کی تبدیلی صرف سکیورٹی خدشات کے باعث ہی ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ورلڈ کپ میں افغانستان سے وارم اپ میچ تبدیل کرنے کی درخواست
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ احمد آباد میں ہی ہو گا، ورلڈکپ شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے ممبئی میں متوقع ہے۔