لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا۔
ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچز گال اور کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،قومی ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل 2 روزہ وارم اَپ میچ کھیلے گی۔
پہلا ٹیسٹ میچ گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا، یہ وہی سٹیڈیم ہے جہاں قومی ٹیم نے گزشتہ سال 342 رنز کا ہدف عبور کرکے چار وکٹوں سے ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 20, 2023
دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کولمبو سٹیڈیم کے سپرد ہے جو 24 سے 28 جولائی تک کھیلا جائے گا، قومی ٹیم نے یہاں آخری مرتبہ 2014ء میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم نے آخری مرتبہ گزشتہ سال جولائی میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا جہاں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی، دونوں ٹیسٹ میچز گال میں کھیلے گئے تھے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کی پہلی سیریز ہے۔