لاہور :( دنیا نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میں شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان جھگڑے کا باعث نہیں بننا چاہتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے اچھی نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں میں پی سی بی کی چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو گڈ لک۔
Salaam everyone! I don’t want to be a bone of contention between Asif Zardari and Shehbaz Sharif. Such instability and uncertainty is not good for PCB. Under the circumstances I am not a candidate for Chairmanship of PCB. Good luck to all stakeholders.
— Najam Sethi (@najamsethi) June 19, 2023
یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان گزشتہ کئی روز سے تنازع چلا آ رہا تھا، ن لیگ چاہتی تھی کہ نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ کے معاملات کو بہتر انداز سے چلا رہے ہیں اس لیے انہیں ہی برقرار رکھا جائے جبکہ پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا حق ہے، حکومت اگر نجم سیٹھی کو رکھنا چاہتی ہے تو انہیں کہیں اور لگا دیا جائے۔