کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے شیڈول میں تاخیرسے شائقین کی مشکلات بڑھ گئیں

Published On 25 June,2023 07:50 pm

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے شیڈول میں تاخیرنے کرکٹ شائقین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

ورلڈ کپ کیلئے بھارت جانے کے خواہشمند شائقین کرکٹ کو شیڈول میں تاخیر کے باعث ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، شیڈول کے اعلان کے مطابق ہی ویزہ کیلئے درخواستیں دی جائیں گی۔

ورلڈ کپ شیڈول میں تاخیر کی وجہ پاکستان کی جانب سے مجوزہ شیڈول پر اعتراضات کو قرار دیا جا رہا ہے  جبکہ دوسری جانب اس بات کا قوی امکان ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان 27 جون کو کر دے گا۔