ہرارے : ( ویب ڈیسک ) سکاٹ لینڈ نے عمان کو 76 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے میں جگہ بنالی۔
گروپ بی کے اہم میچ میں اومان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 320 رنز بنائے، برینڈن میک مولن کی 121 گیندوں پر 136 رنز کی اننگ نے ٹیم کو بڑا سکور سیٹ کرنے میں مدد فراہم کی۔
Scotland s unbeaten run in the #CWC23 Qualifier continues with a convincing win over Oman
— ICC (@ICC) June 25, 2023
#SCOvOMA: https://t.co/BplNbwniOe pic.twitter.com/mAebDYljmb
عمان کی جانب سے بلال خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 55 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔
321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اومان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز تک محدود رہی، کپتان نسیم خوشی کی 69 رنز کی اننگ رائیگاں گئی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شعیب خان نے 36 اور عاقب الیاس نے 31 رنز سکور کئے۔
فاتح ٹیم کی جانب سے کرس گریوز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 53 رنز کے عوض 5 شکار کئے۔
سکاٹ لینڈ کے کھلاڑی برینڈن میک مولن کو میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
136 runs off 121 balls
— ICC (@ICC) June 25, 2023
One wicket
Two catches
Brandon McMullen takes home the @aramco POTM #CWC23 #SCOvOMA pic.twitter.com/fq9YTC7Pix