رواں سال ایشین گیمز میں مینز کرکٹ کو بھی شامل کر لیا گیا

Published On 25 June,2023 07:58 pm

ہانگزو: (دنیا نیوز) رواں سال ایشین گیمز میں مینز کرکٹ کو بھی شامل کر لیا گیا تاہم ورلڈ کپ کے باعث پاکستان اور بھارت کی اے ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی۔

ایشین گیمز چین کے شہر ہانگزو میں منعقد ہوں گی، مینز اور ویمنز کرکٹ ایونٹس مقابلوں کا حصہ ہوں گے تاہم گیمز کا شیڈول ورلڈ کپ سے متصادم ہے، گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے، ورلڈ کپ میں شرکت کی صورت میں پاکستان کی بی ٹیم میدان میں اترے گی۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ بھی پہلی بار ایشین گیمز میں ٹیم بھیجنے کو تیار ہے، اس سے قبل کھیلے جانے والے 2 ایڈیشنز میں بھارت نے اپنا سکواڈ نہیں بھیجا تھا، ورلڈ کپ سے متصادم ہونے کی وجہ سے بی سی سی آئی کی جانب سے بھی بی ٹیم میدان میں اتاری جائے گی۔