ورلڈ کپ کوالیفائر: سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

Published On 26 June,2023 09:02 pm

ہرارے: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں نیدلینڈز نے سپر اوور میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی۔

زمبابوے کے شہر ہرارے میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کوالیفائر کے اٹھارویں میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 374 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پوران 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، برینڈن کنگ 76 جبکہ جانسن چارلس 54 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

375 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری کھلاڑی نے میچ کی آخری گیند پر سکور برابر کرکے میچ کو سپر اوور میں لے گئے۔

سپر اوور میں نیدرلینڈز کے بلے باز لوگن وین بیک نے 6 گیندوں پر 3 چھکوں اور3 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنا ڈالے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے دو بلے باز مخص 8 سکور بناکر آؤٹ ہوگئے۔

نیدرلینڈز کے بلے باز لوگن وین بیک سپر اوور میں شاندار اننگز کھلینے پر پیلئر آف دی میچ قرار پائے۔