کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کے انتخاب کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔
عدالت عالیہ میں پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے 22 جون کے نوٹیفکیشن کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ بورڈ آف گورنرز نے چیئرمین کا انتخاب 27 جون کو کرنا ہے، نوٹیفکیشن پی سی بی کے آئین کے خلاف ہے۔
عدالت نے درخواست کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا اور متعلقہ حکام کو تاحکم ثانی پی سی بی کے چیئرمین کے انتخاب سے روک دیا، حکم امتناعی چیف جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں بینچ نے جاری کیا ہے۔