لندن : ( ویب ڈیسک ) انگلینڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں اولی رابنسن کی جگہ جیمز اینڈرسن کو واپس بلا لیا۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے اس لیے انگلینڈ کو سیریز میں واپسی کے لیے میچ جیتنا ضروری ہے۔
انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اینڈرسن کو سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور دونوں ہی میچز میں انگلش ٹیم شکست سے دوچار ہوئی۔
لنکا شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے کمر کی انجری سے واپسی کے بعد وہ ایجبسٹن اور لارڈز میں آسٹریلیا کے خلاف صرف تین وکٹیں لے سکے۔
انگلش ٹیم کی جانب سے چوتھے ٹیسٹ میچ کیلئے اعلان کردہ سکواڈ میں بین ڈکٹ، زیک کرولی، معین علی، جو روٹ، ہیری بروک، بین سٹوکس ( کپتان )، جونی بیرسٹو ( وکٹ کیپر )، کرس ووکس، مارک ووڈ، سٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔
یاد رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 19 جولائی ( کل ) سے شروع ہوگا۔