گال : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ گال ٹیسٹ میں کامیابی میں تمام کھلاڑیوں کا کردار ہے، بطور کپتان میں کھلاڑیوں اور ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔
سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ فتح میں تمام کھلاڑیوں کا کردار ہے، سعود شکیل اور سلمان آغا نے شاندار بیٹنگ کی، بطور کپتان میں کھلاڑیوں اور ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔
بابر اعظم نے کہا کہ جیت سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے ، گال ٹیسٹ میں سپنرز حاوی رہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد رضوان ہمارے اہم کھلاڑی ہیں لیکن حالات کے مطابق بہترین پلیئنگ الیون کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔
First Test in review: Pakistan captain @babarazam258 talks about the Galle win after gaining an unassailable 1-0 lead #SLvPAK pic.twitter.com/iWdq6iRonY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 20, 2023
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہو گا۔