لاہور: (ویب ڈیسک) ذکاء اشرف نے زیم آفرو ٹی 10 لیگ کے لئے محمد حفیظ ، محمد عامر اور آصف علی کو این او سی جاری کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے زمبابوے میں ہونے والی ٹی 10 لیگ کے لیے قومی کرکٹرز کو این او سی دینے کے احکامات جاری کردیئے۔
20 جولائی سے 29 جولائی تک ہونیوالی لیگ کیلئے سابق کپتان محمد حفیظ، فاسٹ بولر محمد عامر، شاہ نواز دھانی اور بیٹر آصف علی کا معاہدہ ہوا تھا تاہم بورڈ نے کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے انکار کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
گزشتہ روز ایشیاکپ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں سابق کپتان محمد حفیظ نے تمام تر صورتحال سے ذکا اشرف کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد حفیظ سمیت محمد عامر اور آصف علی کو بھی این او سی جاری کردیا گیا۔
لیگ کھیلنے کی اجازت دینے پر سابق کپتان نے بورڈ سربراہ کا شکریہ ادا کیا، شاہنواز دھانی کو ایمرجنگ ایشیاکپ میں شرکت کے باعث جانے سے روکا گیا تھا، زیم آفرو ٹی10 لیگ میں 5 ٹیموں کے درمیان ہرارے میں مقابلے ہوں گے۔