کراچی: (دنیا نیوز)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ اور ایشیا کپ کےلیے پاکستان کی ٹیم فیورٹ ہے، انشاء اللہ ہم ورلڈکپ اور ایشیا کپ جیت کر آٸیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق نے کہا کہ اگر پاکستان ٹیسٹ سیریز جیت گیا تو ٹیم کاحوصلہ بلند ہوگا ورلڈکپ اور ایشیا کپ کی اچھی تیاری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنگ میں صاٸم اور حارث کو بھیجنا اچھا فیصلہ ہے، یہ نوجوان جتنی کرکٹ کھیلیں گے تو ان کو فاٸدہ ہوگا۔
ورلڈکپ میں پاک بھارت شیڈول میچ سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان اگر 300 پلس اسکور کرلے تو بھارت کو دباؤ میں لاسکتے ہیں۔
پشاور زلمی کےلیے جاری ٹرائل سے متعلق انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹراٸل کا ایک دن مزید بڑھادیا ہے، ہمیں ٹوٹل 20 لڑکے منتخب کرنے ہیں مگر جتنے لوگوں کی امید تھی اس سے بہت زیادہ لڑکے آگٸے۔
انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ سے آنے والے لڑکوں نے بہت متاثر کیا ، بدین اور میرپورخاص جیسے شہروں سے آنے والے لڑکوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ دیکھا ، کراچی کے لڑکوں میں اس بار فاسٹ باؤلنگ کا ٹیلنٹ بہت دیکھنے میں آیا۔