ورلڈ کپ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا

Published On 25 August,2023 08:13 pm

دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ورلڈ کپ میچز کی جنرل سیلز کا آغاز ہو گیا، کرکٹ فینز آن لائن ورلڈ کپ میچز کے ٹکٹ بک کرا سکتے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق بھارت کے مختلف وینیوز پر ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت 30 اگست سے شروع ہوگی جب کہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت 3 ستمبر کو شروع ہوگی ۔

دوسری جانب آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس نے کہا کہ ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کرکے خوشی ہو رہی ہے، تاریخی ایونٹ کا حصہ بننے کے لیے اپنی سیٹیں محفوظ بنالیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 5 اکتوبر سے شروع ہوگا اور پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔