لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا۔
سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کی تعداد 192 سے بڑھا کر 360 کر دی گئی، کچھ سطح پر میچ فیس میں کمی کی گئی ہے لیکن ڈیلی الاؤنس میں اضافہ کیا گیا ہے۔
اے پلس کیٹیگری کے کھلاڑی کو ماہانہ 3 لاکھ جبکہ سب سے کم کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 50 ہزار روپے ملیں گے، کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس میں اضافہ کر کے 5 ہزار اور کھانے کا بجٹ 1200 سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔