لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ایشیا کپ 2023 کے میچز کے لیے مہمانوں کو دعوت نامے بھجوا دیئے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ دو مرحلوں میں منعقد ہوگا جس کے ابتدائی 4 میچز پاکستان میں جبکہ باقی میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے تمام رکن ممالک کو دعوت نامے بھجوا دیئے ہیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے چیئرمین و نائب چیئرمین چیف ایگزیکٹو اور جنرل مینجر ( جی ایم ) کرکٹ کو دعوت نامے بھجوائے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی رکن ممالک کو بھی میچز دیکھنے کے لیے دعوت دی گئی ہے جبکہ بھارتی بورڈ کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔