شاہین اس وقت نئی بال کا سب سے بہترین باؤلر ہے: ایلیکس ہیلز

Published On 29 August,2023 01:53 pm

لندن: (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹر ایلیکس ہیلز نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو نئے بال کا بہترین باؤلر قرار دے دیا۔

انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل ٹی 20 ) کی فرنچائز ڈیزرٹ وائپر نے انگلینڈ کے کرکٹر ایلیکس ہیلز کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اس وقت نئی گیند کے بہترین باؤلر ہیں۔

ایلیکس ہیلز نے کہا کہ 6 فٹ کی قدامت، بائیں ہاتھ سے گیند کا پیس کے ساتھ سوئنگ ہونا دائیں ہاتھ کے بیٹرز کیلئے خوفناک ہے، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انٹرنیشنل کرکٹ میں شاہین کا سامنا کیا ہے، وہ بہترین کھلاڑی ہیں۔

انگلش کرکٹر نے آل راؤنڈر شاداب خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان بھی ایک مکمل کرکٹر ہیں، شاداب جادوئی لیگ سپن کے ساتھ تیزی سے رنز بنانا بھی جانتے ہیں۔