ایشیا کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملتان پہنچ گئی

Published On 27 August,2023 05:12 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ایشا کپ میں شرکت کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم ملتان پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایشیا کپ 2023 میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم ملتان پہنچ گئی ہے جبکہ نیپال کی ٹیم رات 8 بجے ملتان پہنچے گی۔

پاکستانی ٹیم کے ہوٹل پہنچنے پر ہوٹل انتظامیہ نے کھلاڑیوں کا سرائیکی اجرک پہنا کر استقبال کیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کوملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔