ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ فائنل: آج پاکستان اور بھارت کے درمیان جوڑ پڑے گا

Published On 26 August,2023 10:01 am

ایجبیسٹن: (دنیا نیوز) ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ کے فائنل میں پاکستان اور بھارٹ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔

بھارت نے اہم کوالیفائنگ میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

فائنل معرکے میں ایجبیسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں پاک بھارت ٹاکرا شام 7 بجے شروع ہو گا، پاکستان نے راؤنڈ میچ میں بھارت کو شکست دے رکھی ہے۔

بھارت پاکستان کے بغیر ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے، پاکستان ٹیم ورلڈ بلائنڈ گیمز میں تمام 4 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر رہا ہے۔