جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز، قومی ویمنز ٹیم پریکٹس کیلئے نیشنل سٹیڈیم پہنچ گئی

Published On 30 August,2023 07:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم نیشنل سٹیڈیم پہنچ گئی۔

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم پریکٹس کیلئے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پہنچ گئی، کھلاڑی کوچز کی نگرانی میں رات دس بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ ویمزن کرکٹ تیم آج آرام کرے گی، پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا۔

کل شام ٹریننگ سے پہلے دونوں ٹیموں کی کپتان پری سیریز پریس کانفرنس کریں گی۔