جنوبی افریقہ کیخلاف اٹیکنگ کرکٹ کھیلیں گے: ندا ڈار

Published On 31 August,2023 09:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلیں گے۔

کراچی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے کافی محنت کررہے ہیں، خوش ہیں کہ پاکستان ویمن ٹیم کیلئے بھی سیریزہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو کنٹریکٹ ملنے سے ڈومیسٹک کرکٹ بہتر ہوگی، پلیئرز کا پول بڑھ رہا ہے جس کامطلب ہے ہم مثبت جانب جارہے ہیں، بابر اعظم اور دیگر پلیئرز اچھا پرفارم کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ویمنز کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

ندا ڈار نے کہا کہ مینزٹیم کی پرفارمنس سے ہمیں بھی موٹیویشن ملتی ہے، ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم کیلئے نیک خواہشات ہیں ، دنیا بھر میں جارحانہ انداز سے ٹی 20 کرکٹ کھیلی جاتی ہے، ہماری ٹیم بھی اب اٹیکنگ کرکٹ کھیلے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایشین گیمزکی تیاری بھی مکمل کرنا چاہتے ہیں، مستقبل میں بہت کرکٹ کھیلنا ہے، ایشیا کپ کے میچز بھی ہم دیکھ رہے ہیں ، دعا یہی ہے کہ پاکستان مینز ٹیم بھرپور انداز سے کامیابیاں حاصل کرے۔