لاہور: (دنیا نیوز) ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز سے شکست دیدی۔
لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے ایشیا کپ 2023 کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 3, 2023
بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 112 اور نجم الحسین شانتو نے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، افغانستان کی طرف سے گلبدین نائب اور مجیب الرحمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ بنگلہ دیش کے تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) September 3, 2023
335 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 45 ویں اوورز میں 245 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ابراہیم زادران کے 75 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی کے 51 رنز بھی کسی کام نہ آئے۔
قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بنگلہ دیش ٹیم شکیب الحسن نے کہا کہ افغانستان کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 3, 2023
کپتان افغان ٹیم حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، پاکستان کے ساتھ سیریز سے ایشیا کپ کی تیاری میں مدد ملی، افغانستان کے بہت سے شائقین ہمیں سپورٹ کرنے کیلئے آئے ہیں۔