ایشیا کپ: بھارت نے نیپال کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا

Published On 04 September,2023 11:02 pm

پالی کیلے: (دنیا نیوز) ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔

سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں ہونیوالے ایشیا کپ کے پانچویں ون ڈے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال کی پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 230 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

نیپال کی جانب سے سومپال کامی 48، کشال بھرتیل 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بھارت کی طرف سے محمد سراج اور رویندرا جدیجا نے 3، 3 جبکہ محمد شامیہارڈیک پانڈیا، شرڈل ٹھاکر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

231 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ شروع ہوتے ہی ایک بار پھر بارش شروع ہونے کے باعث میچ روک دیا گیا تھا، نیپال کی اننگز میں بارش کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا تھا۔

بارش کے باعث ڈک ورتھ لئس میتھڈ کے تحت بھارت کو 23 اوورز میں 145 رنز کا ہدف دیا گیا ہے جو بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 21 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

بھارت کی جانب سے اوپنر روہت شرما نے 74 رنز اور شبمان گل نے 63 رنز بنائے، واضح رہے کہ بھارت سے شکست کے بعد نیپال ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے۔