سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے بابر اعظم کو سب سے بہترین بلے باز قرار دے دیا

Published On 23 September,2023 03:54 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سب سے بہترین بلے باز قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے بڑے، بڑے بیٹرز پر بابر اعظم کو ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مختلف بیٹرز ویرات کوہلی، روہت شرما، کین ولیم سن اور ڈیوڈ وارنر موجود ہیں لیکن بابر اعظم میں الگ قسم کی کوالٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے پاس ہر وہ کوالٹی ہے کہ وہ اس ورلڈکپ میں رنز کے انبار لگا سکتے ہیں، بابر اعظم دنیا کا وہ واحد بیٹر ہے جس کے پاس بیٹنگ کیلئے بہت سے شارٹس موجود ہیں، بابر اعظم کے پاس بیٹنگ کیلئے بہت وقت موجود ہے۔