گوہاٹی: (دنیا نیوز) ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
بھارت میں شہر گوہاٹی میں ہونیوالے ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 263 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا 68 اور دھننجایا ڈی سلوا 55 رنز بنا کر نمایاں رہے بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) September 29, 2023
بنگلہ دیشں نے 264 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان مہدی حسن میراز 67 اور وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم 35 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
تنزید حسن 84 ، لٹن داس 61 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ توحید ہردوئی بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوگئے۔
بنگلہ دیش اپنا دوسرا وارم اپ میچ انگلینڈ کیخلاف 2 اکتوبر کو کھیلے گی جبکہ سری لنکا اپنا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔