کرکٹ ورلڈکپ میں بطور پریزینٹر شرکت فخر کا باعث ہے: زینب عباس

Published On 03 October,2023 10:42 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اسپورٹس اینکر اور کرکٹ پریزنٹر زینب عباس نے کہا ہے کہ کرکٹ ورلڈکپ میں بطور پریزینٹر شرکت فخر کا باعث ہے۔

زینب عباس نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا کہ انڈیا میں کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں بطور پریزینٹر شرکت ان کیلئے باعث مسرت ہے۔

قبل ازیں آئی سی سی نے جمعہ کو بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کیا تھا جس میں پاکستان کے رمیز راجہ اور وقار یونس بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ایونٹ کی آئی سی سی ٹی وی کی کوریج میں میچ سے پہلے، اننگز کے وقفے اور میچ کے بعد کا ایک پروگرام شامل ہوگا جس میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ، انگلینڈ کے سابق کپتان ایون مورگن و دیگر شامل ہونگے۔