پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: قومی ٹیم احمد آباد سے بنگلور پہنچ گئی

Published On 15 October,2023 08:49 pm

احمد آباد: (دنیا نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے اگلے میچ کیلئے قومی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے احمد آباد سے بنگلور پہنچی۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں قومی ٹیم کا چوتھا میچ بنگلور میں شیڈول ہے، ٹیم کل اور پرسوں مکمل آرام کرے گی ،قومی کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو بنگلور میں آسٹریلیا سے ٹکرائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اب تک ایونٹ میں 3 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے 2 میں فاتح قرار پائی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔