لاہور: (دنیا نیوز) بھارتی سپریم کورٹ کے وکیل ونیت جندال نے آئی سی سی کو محمد رضوان کے خلاف شکایت درج کر دی ہے۔
بھارتی وکیل نے آئی سی سی کو خط میں لکھا کہ پاکستانی بیٹر محمد رضوان نے نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں گراؤنڈ میں نماز ادا کی جو کھیل کی روح کے خلاف ہے۔
بھارتی وکیل نے آئی سی سی کو محمد رضوان کیخلاف شکایت میں مزید لکھا کہ پاکستانی بلے باز نے کھیل کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سری لنکا کیخلاف جیت کے بعد فلسطین کی حمایت میں ٹویٹ بھی کیا تھا۔