ورلڈ کپ میں آج سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا

Published On 16 October,2023 04:46 am

لاہور: (دنیا نیوز) بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔

عالمی ایونٹ کے 14 ویں میچ میں سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں لکھنئو کے ایکانا سپورٹس کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ان ایکشن ہوں گی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ تیسرا میچ ہے، پہلے دونوں میچوں میں آسٹریلیا کامیاب نہیں ہو سکی جبکہ سری لنکا کو بھی دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔