بنگلورو: (دنیا نیوز) پاکستان ٹیم کے لیگ سپنر اسامہ میر کی طبیعت ٹھیک ہوگئی جس کے بعد اب وہ آسٹریلیا کیخلاف میچ میں شرکت کر سکیں گے۔
ذرائع ٹیم مینجمنٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر اسامہ میر بھارت کیخلاف میچ سے قبل بخار میں مبتلا ہوگئے تھے، اسامہ میر 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف ہونے والے میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی انجری بھی ٹھیک ہوگئی ہے، دونوں کھلاڑی 20 اکتوبر کو بنگلورو میں شیڈول آسٹریلیا کیخلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔