بنگلورو: (دنیا نیوز) بنگلورو میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریکٹس منسوخ کردی گئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آج بھی ہوٹل میں آرام کرے گی اور اب کل دن 2 سے شام 5 بجے تک پریکٹس کرے گی، قومی ٹیم کا آج شام 6 سے رات 9 بجے پریکٹس سیشن ہونا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف 20 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلے گی۔