لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کیلئے صحافیوں اور شائقین کرکٹ کے ویزوں میں تاخیر پر آئی سی سی سے ایک بار پھر احتجاج کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اس سے پہلے بھی 2 بار بھارتی رویئے پر آئی سی سی کو خط لکھ چکا ہے، پی سی بی نے پاکستانی شائقین کے لئے ویزا پالیسی کی عدم موجودگی پر آئی سی سی سے ایک بار پھر باضابطہ احتجاج درج کرایا ہے۔
پی سی بی نے 14 اکتوبر 2023ء کو ہونے والے ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کے دوران پاکستانی سکواڈ کو نشانہ بنانے والے نامناسب سلوک کے سلسلے میں بھی شکایت درج کرائی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی سب سے آخر میں ویزے جاری کئے گئے تھے، مگر تاحال پاکستانی صحافیوں اور شائقین کرکٹ کو ویزے جاری نہیں کئے گئے، صرف چند صحافی ہی ورلڈ کپ کی کوریج کے لئے بھارت پہنچ سکے ہیں۔