بنگلور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہا ہے کہ اگرچہ بھارت کے خلاف نتیجہ ہمارے حق میں نہیں تھا تاہم ہمیں اس میچ سے کچھ اہم باتیں سیکھنے کو ملیں جو اس ٹورنامنٹ میں ہمیں کام آئیں گی۔
پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ 63، 64 میٹرز کی باؤنڈری کی وجہ سے یہ گراؤنڈ ہائی سکورنگ رہا ہے جس پر بیٹرز نے ہمیشہ انجوائے کیا ہے لیکن بولرز کے لیے چیلنج ہوگا اور میرے خیال میں غلطی کی گنجائش بہت کم ہوگی۔
گرانٹ بریڈ برن کہتے ہیں کہ چونکہ ہمارا بولنگ اٹیک اس وقت اتنا ایکیوریٹ نہیں رہا ہے جیسا کہ کچھ وقت پہلے تک تھا لہٰذا ہمیں بہت ڈسپلن کے ساتھ بولنگ کرنی پڑے گی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 19, 2023
ہیڈ کوچ نے کہا کہ اگرچہ بھارت کے خلاف نتیجہ ہمارے حق میں نہیں تھا تاہم ہمیں اس میچ سے کچھ اہم باتیں سیکھنے کو ملیں جو اس ٹورنامنٹ میں ہمیں کام آئیں گی، یہ سیکھنے کا اچھا موقع تھا کہ جب آپ بہت بڑے پرجوش کراؤڈ کے سامنے کھیلتے ہیں۔
گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اس ورلڈ کپ میں تیسرا میچ جیت کر تین ایک کے ساتھ چنئی جائیں جہاں ہمیں افغانستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنا ہے۔