کراچی: (دنیا نیوز) انڈر19 ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے سری لنکا کو 59رنز سے شکست دے دی۔
کراچی میں ہونیوالے انڈر 19 ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 254 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، عرفات منہاس نے 95رنز کی شاندار اننگز کھیلی شمائل حسین نے 53 رنز سکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے گاروکا سانکتھ اور رویشان پریرا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 24, 2023
255 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا انڈر19 ٹیم 43.4 اوورز میں 195 رنز بناسکی، پولندو پریرا نے 36، رویشان پریرا اور ویہاس تھیمیکا نے 32،32 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کیلئے عبید شاہ اور احمد حسین نے 3،3 جبکہ نوید احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 24, 2023
شاندار اننگز کھیلنے پر عرفات منہاس مین آف دی میچ قرار پائے، پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز پاکستان نے 1،1 سے برابر کردی ہے۔