لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم میں تنازع کی خبروں کی تردید کر دی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم میں کسی اندرونی تنازع کی سختی سے تردید کرتے ہیں، قومی ٹیم متحد ہے اور کسی کھلاڑی کا کسی سے کوئی اختلاف نہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی کو اس جھوٹی خبر کو پھیلائے جانے پر مایوسی ہوئی۔