رمشا خان نے شادی کی تمام تر قیاس آرائیوں کی تردید کر دی

Published On 13 October,2023 01:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ رمشا خان نے اپنی شادی سے متعلق تمام تر قیاس آرائیوں کی تردید کر دی۔

چند روز قبل اداکارہ رمشا خان نے برائیڈل لُک میں اپنی چند تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ اداکارہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔

 

اب اداکارہ کی جانب سے ایسی تمام تر قیاس آرائیوں کی تردید کر دی گئی ہے۔

رمشا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسی عروسی لباس میں مزید ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں دلہن کے روپ میں دیکھا گیا، اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ "دلہن کی پہلے شوٹنگ مکمل ہوگئی"۔

 

واضح رہے کہ یہ برائیڈل فوٹو شوٹ اداکارہ نے کلاتھنگ برانڈ کیلئے کروایا تھا۔