اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق اور پاسپورٹ پر ایک سم جاری کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔
پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر ’موبائل سمز کی دوبارہ سے تصدیق‘ اور پاسپورٹ پر ایک سم جاری کرنے کے حوالے سے جاری خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
In response to the news circulating in various media outlets, it is stated that no such decision by the government has been taken as of yet on matters related to the re-verification of #SIMs in #Pakistan especially in KPK & the issuance of one SIM on a passport.
— PTA (@PTAofficialpk) October 2, 2023
International…
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واضح کیا کہ پاکستان سمیت بالخصوص خیبرپختونخوا میں بھی پاسپورٹ پر ایک سم جاری کرنے کے حوالے سے بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور افغانستان میں رومنگ پر چلنے والی موبائل سمز پہلے ہی بلاک کی جا چکی ہیں۔