لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے بھارت میں موجود قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے بیمار یا وائرل انفیکشن میں مبتلا ہونے کی تردید کردی۔
پی سی بی نے بھارت میں ورلڈ کپ 2023ء کے لیے موجود قومی ٹیم کے کچھ پلیئرز کے بیمار ہونے کی خبر پر ردعمل دیا ہے۔
پی سی بی حکام کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کوئی بیماری یا وائرل انفیکشن نہیں ہے، کچھ پلیئرز کو بخار تھا، اکثر کی طبیعت بحال ہوگئی ہے۔
ٹیم ذرائع کے مطابق پروٹوکول کے تحت بخار کی علامت پر پلیئرز کے کووڈ اور ڈینگی کے ٹیسٹ بھی ہوئے۔