ویمنز بگ بیش لیگ میں پاکستانی امپائرز بھی خدمات سرانجام دینگے

Published On 23 October,2023 12:01 pm

سڈنی: (دنیا نیوز) ویمن کرکٹ کی سب سے بڑی لیگ بگ بیش لیگ شروع ہو چکی ہے جس میں پاکستانی امپائرز بھی خدمات سرانجام دینگے۔

پاکستانی نژاد آسٹریلوی امپائرز احمد خان، سید ہمایوں اور محمد قریشی لیگ میں شامل ہیں، تینوں امپائرز مینز بگ بیش لیگ میں فورتھ امپائر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے تینوں پاکستانی نژاد آسٹریلوی امپائرز کو امپائرز پینل کا حصہ بنایا ہے۔

تینوں امپائرز ویمنز نیشنل کرکٹ لیگ سیکنڈ الیون میچز اور ایج گروپ نیشنل چیمپئنز لیگ میں بھی امپائرنگ کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے لیے پینل میں 35 امپائرز کے ناموں کا اعلان کر رکھا ہے جن میں سے 4 امپائرز کا بیک گراؤنڈ بھارت اور ایک کا سری لنکا سے ہے۔