قومی ٹیم آج بنگلورو سے چنئی کیلئے روانہ ہوگی

Published On 21 October,2023 09:43 am

بنگلورو: (دنیا نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے بھارت میں موجود قومی ٹیم آج بنگلورو سے چنئی کیلئے روانہ ہو گی۔

پاکستان ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے دوپہر 2 بجے بنگلورو سے روانہ ہو گی، قومی ٹیم اتوار کے روز چیپاک سٹیڈیم چنئی میں پریکٹس کرے گی، کھلاڑی دوپہر 2 سے 5 بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

یاد رہے کہ گرین شرٹس کا اگلا میچ 23 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف چیپاک سٹیڈیم چنئی میں شیڈول ہے۔