کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء: قومی ٹیم بنگلورو سے چنئی پہنچ گئی

Published On 21 October,2023 04:35 pm

چنئی: (دنیا نیوز) بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں شریک قومی ٹیم اپنے اگلے میچ کے لیے بنگلورو سے چنئی پہنچ گئی۔

پاکستانی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے بنگلورو سے چنئی پہنچی، قومی ٹیم اتوار کو دوپہر کے وقت ٹریننگ کرے گی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ورلڈ کپ کا 22واں میچ 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔