پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں مزید 5 کھلاڑی شامل، سرفراز احمد کی ترقی

Published On 20 October,2023 07:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید 5 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا۔

پی سی بی کے مطابق سپنر ابرار احمد اور نعمان علی کو ’سی کیٹیگری‘ جبکہ طیب طاہر ، عامر جمال اور ارشد اقبال کو ’ڈی کیٹیگری‘ میں شامل کر لیا گیا ہے، اس کے علاوہ سابق کپتان سرفراز احمد کی کیٹیگری میں تبدیل کرتے ہوئے انہیں’ڈی‘ سے ’بی‘ کیٹیگری میں ترقی دے دی گئی ہے۔

اس سے قبل اعلان کیے گئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 25 کھلاڑیوں کی فہرست کی منظوری سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے دور میں دی گئی تاہم ذکا اشرف کی سربراہی میں قائم منیجمنٹ کمیٹی نے از سر نو جائزہ لیا جس کے بعد مزید 5 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا۔