ویمن کرکٹ ٹیم بنگلا دیش پہنچ گئی، 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی

Published On 21 October,2023 02:06 am

ڈھاکا: (دنیا نیوز) پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم باہمی سیریز کھیلنے کیلئے بنگلا دیش پہنچ گئی، قومی ٹیم دبئی کے راستے سے بنگلا دیش پہنچی ہے۔

ویمنز قومی کرکٹ ٹیم ایک روز آرام کے بعد اتوار سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی، قومی ٹیم بنگلا دیش کے دورے کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔

قومی ٹیم بنگلا دیش میں 25 اکتوبر سے 10 نومبر تک قیام کرے گی، 25، 27 اور 29 اکتوبر کو 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز ہوں گے جبکہ ون ڈے میچز 4، 7 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔