پونے: (دنیا نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 43ویں میچ میں بنگلہ دیش کو آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے شکست دے دی
مہاراشٹرا کرکٹ سٹیڈیم، پونے میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان 306 رنز بنائے تھے۔
بنگلہ دیش کی اننگز
بنگلہ دیش کی ٹیم نے اننگز کا آغاز قدرے محتاط انداز میں کیا، اوپنر بلے باز تنزید حسن اور لٹن داس 36، 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد نجم الحسین 45 سکور بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ ان کے بعد محموداللہ بھی 32 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے، توحید ہردوئے 74 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے سین ایبٹ اور ایڈم زیمپا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارکس سٹوئنس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے، آسٹریلوی ٹیم ایونٹ میں کھیلے گئے اپنے 8 میچز میں 6 میں فتح سمیٹ چکی ہے جبکہ بنگلہ دیش اپنے 8 میچز میں سے صرف 2 میں فتح یاب ہوا۔