لاہور: (دنیا نیوز) بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023ء میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں آج آمنے سامنے آئیں گی۔
ایک روزہ کرکٹ کے عالمی ایونٹ کے 42 ویں میچ میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں اتریں گی۔
میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے اب تک 8، 8 میچز کھیلے ہیں جن میں سے جنوبی افریقہ نے 6 میں کامیابی حاصل کی اور صرف 2 میں ناکام رہی جبکہ افغانستان 4 جیت پائی اور 4 میں ہی شکست کھا چکی۔