دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2023ء میں اب تک 10 لاکھ سے زائد شائقین سٹیڈیمز میں میچز دیکھ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ کرکٹ کی تاریخ کا فینز کی تعداد کے حوالے سے سب سے بڑا ایونٹ بن گیا ہے جس میں 10 لاکھ سے زائد شائقین سٹیڈیمز میں میچ دیکھ چکے ہیں۔
— ICC (@ICC) November 11, 2023
ایونٹ میں 10 لاکھ تماشائیوں کا سنگ میل نریندرا مودی سٹیڈیم احمد آباد میں کھیلے گئے جنوبی افریقہ اور افغانستان کے میچ میں عبور ہوا جبکہ 15 اور 16 نومبر کو سیمی فائنلز اور 19 نومبر کا فائنل میچ ابھی باقی ہے۔
اس حوالے سے آئی سی سی ایونٹس ہیڈ کرس ٹیٹلے کا کہنا ہے کہ ریکارڈ تماشائیوں کا آنا ایک روزہ کرکٹ فارمیٹ میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی کا ثبوت ہے۔