لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر ختم ہو گیا، شاہینوں کی وطن واپسی کب اور کیسے ہو گی؟ شیڈول منظر عام پر آگیا۔
ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد وطن واپسی کے لیے قومی ٹیم اتوار کو بھارت سے دبئی کے لئے روانہ ہوگی، پاکستانی ٹیم دو گروپس میں بھارت سے روانہ ہو گی، ٹیم کے 11 ارکان کی پہلے مرحلے میں ایمریٹس کی پرواز EK571 کے ذریعے 12 نومبر کو صبح 8:55 بجے کلکتہ سے روانگی ہو گی۔
دوسرے مرحلے میں بقیہ ممبران ایمریٹس کی پرواز EK573 کے ذریعے 12 نومبر کو رات 08:20 بجے کلکتہ سے پرواز کریں گے، سیالکوٹ کے کھلاڑی 13 نومبر کو ایمریٹس کی پرواز EK618 سے اپنے اپنے شہر پہنچیں گے۔
کے پی کے، اسلام آباد اور راولپنڈی سے ٹیم مینجمنٹ کے کھلاڑی اور ممبران 13 نومبر کو EK612 کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے، لاہور کے کھلاڑی اور ٹیم انتظامیہ 13 نومبر کو دو مختلف پروازوں EK622 اور EK624 سے لینڈ کریں گے۔
حسن علی بھارت میں ہی رہیں گے، وہ 22 نومبر کو پاکستان واپس آئیں گے، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر 13 سے 16 نومبر تک دبئی میں قیام کریں گے اور 16 نومبر کو لاہور روانہ ہوں گے۔